گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بایو میٹرک، نادرا ٹیکنالوجیز کے تعاون سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا
ڈیجیٹل سہولت کا آغاز
لاہور (آئی این پی) گاڑیوں کی خریدو فروخت کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کرنے کے لئے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایک نئی اور بڑی ڈیجیٹل سہولت کا آغاز کیا ہے۔ یہ منصوبہ نادرا ٹیکنالوجیز کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
پاک آئی ڈی کا اجرا
گاڑیوں کی آن لائن بائیو میٹرک تصدیق کے لئے پاک آئی ڈی کا اجرا ہو گیا ہے۔ اب پاکستانی شہری گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر اپنی گاڑیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بھی دستیاب ہے۔
دستی حلف نامے کی ضرورت ختم
اس نئی سہولت کے ذریعے پاک آئی ڈی کے استعمال سے شہریوں کو دستی حلف ناموں اور سفارت خانوں کے دوروں کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ آن لائن بائیو میٹرک تصدیق ممکن ہو سکے گی۔








