امریکہ- ایران کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ حل کر دیا ، اب لاپتہ افراد کا الزام ریاست پر نہیں ڈالا جا سکے گا: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
قیمتوں میں متوقع اضافہ
خلیج کے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی مخاصمت کے تناظر میں یکم فروری 2026 سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات (POL) کی قیمتوں میں 9.47 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات
متعلقہ حکام کی جانب سے تیار کردہ قیمتوں کے تخمینے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 9.47 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں 3.69 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (LDO) میں 6.95 روپے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے۔








