انگلینڈ میں پولیس کو چکمہ دے کر دکان سے پرفیوم چوری کرنے والی خاتون کو دلچسپ سزا سنا دی گئی
چوری کی ملزمہ پر پابندی
مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ اور ویلز میں پولیس کو چکمہ دے کر ہزاروں پاؤنڈ مالیت کا پرفیوم چوری کرنے والی خاتون کو عدالت نے سزا سناتے ہوئے جان لیوس کے تمام اسٹورز میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ سے زخمی اور بیمار فلسطینیوں کے طبی انخلا کا عمل ایک بار پھر شروع ہو گیا
پولیس سے بچنے کی کوشش
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دکانوں سے پرفیوم چوری کی عادی خاتون ایک سال سے پولیس کو چکمہ دے رہی ہیں تاہم ان پر جان لیوس کے اسٹورز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ
گرفتاری کا واقعہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 سالہ اگیتا سیکا کو پہلی مرتبہ اگست 2024 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب اسٹاف نے انہیں مانچسٹر کے چیڈل میں پرفیوم چین کے اسٹور سے ڈیزائنر پرفیوم لے کر خاموشی سے جانے کی کوشش کے دوران اسٹاف نے دیکھ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شکست دے دی
عدالت میں پیشی اور فرار
خاتون کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس واقعے پر انہیں دو ماہ بعد اسٹاک پورٹ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہونا تھا لیکن وہ فرار ہوگئیں۔ مزید بتایا گیا کہ وہ نومبر 2025 میں نارتھنبریا پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے سے پہلے روپ بدل کر بارہا خود کو بچاتی رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کے وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب آفس کا دورہ ، اہم امور پر تفصیلی بریفنگ
جرائم کا اعتراف
اگیتا سیکا نے نیوکاسٹل مجسٹریٹ کی عدالت میں 4 جرائم کا اعتراف کیا تھا اور اس میں تین ماہ کے دوران دو ہزار 400 پاؤنڈ سے زیادہ مالیت کی اشیا چوری کا الزام شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اور کہانی چل سکتی تھی۔۔۔
عدالتی فیصلہ
عدالت نے ان کو مجرمانہ رویے پر سزا سنائی تھی جو ایک سال کے لیے اسٹورز میں داخلے پر پابندی ہے۔ مانچسٹر پولیس نے بتایا کہ اگیتا سیکا کا جرم موقع کی مناسبت پر پورا نہیں اترتا بلکہ یہ جان بوجھ، منظم اور مسلسل کیا گیا جرام ہے۔
چوری کے اثرات
پولیس نے بتایا کہ دکان سے چوری کسی کو نقصان پہنچائے بغیر ہونے والا جرم ہرگز نہیں ہے۔ مانچسٹر پولیس نے مزید بتایا کہ اس جرم سے دکان دار کو بڑا مالی نقصان پہنچتا ہے، دکان کا عملہ متاثر ہوتا ہے اور یہ جرم دیانت دار خریداروں کے لیے قیمتوں میں اضافے کا باعث بن جاتا ہے۔








