لاہور: نالے میں گِر کر جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشیں آبائی گھر پہنچا دی گئیں۔

ماؤں اور بیٹیوں کی موت کا المناک واقعہ

شورکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاٹی گیٹ میں سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کی لاشیں شورکوٹ میں ان کے آبائی گھر پہنچا دی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق انتظامی غفلت کے باعث جان کی بازی ہار جانے والی ماں بیٹی کی میتیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار نظر آ رہی تھی۔ خاتون اور اس کی بیٹی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور عدالتی کردار محدود کرنے کا بھارتی اقدام درست نہیں: پرمننٹ کورٹ آف آربریٹریشن

مقدمہ اور انتظامی کارروائیاں

متوفی خاتون کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں پراجیکٹ مینیجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائٹ انچارج احمد نواز کو نامزد کیا گیا۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کے لیے عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کی منظوری دے دی

عملے کی معطلی اور شوکاز نوٹس

داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ٹیپا کی جانب سے نیسپاک کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جس کا ایک روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلات

حادثے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ گئی ہیں، فوٹیج میں 5 افراد کو داتا دربار حاضری کیلئے آتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ماں اور بیٹی دربار کے اندر داخل نہیں ہوئی تھیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...