وزیراعظم کا انڈسٹری کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4روپے 4پیسے کمی کا اعلان
بجلی کے ٹیرف میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے انڈسٹری کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر علی ارشد میر ، پنجابی زبان کا وہ چراغ جو سرحدوں سے ماورا ہے
تقریب سے خطاب
وفاقی دارالحکومت میں ملک کے نامور ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ "میرا بس چلے تو ٹیرف 10 روپے مزید کم کر دوں، لیکن میرے ہاتھ بندھے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: کسی کو ریاست کے خلاف اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی
خسارے میں کمی
ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے خسارے اب ختم ہو رہے ہیں، خسارے میں چلنے والے کئی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز بھی بند کئے گئے ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی بہت کرپشن ہوتی تھی، اور وہاں لائنوں میں کھڑے ہونے سے لوگوں کی عزت نفس مجروح ہوتی تھی۔
پیٹرولیم سمگلنگ کا خاتمہ
پیٹرولیم سمگلنگ تقریباً بند ہو چکی ہے، جس میں فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے۔ پیٹرولیم سمگلنگ بند ہونے سے سالانہ 12 ارب روپے ریونیو آ رہا ہے۔








