عمران خان سے ملاقاتوں میں تاخیر جاری رہی تو شٹر ڈاؤن و پہیہ جام کی کال دی جا سکتی ہے: پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کی تشویش

اسلام آباد (اے این پی) پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کا معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کروایا جائے۔ ان کی فیملی، پارٹی رہنماؤں اور وکلا سے فوری ملاقات کروائی جائے۔ تاہم اگر عمران خان سے ملاقاتوں میں تاخیر کا سلسلہ جاری رہا تو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کی کال دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیکسٹی کے بالکل سامنے! تاریخ کے سستے ترین اپارٹمنٹ، صرف 38 لاکھ میں، 4 سال کی اقساط، سود کے بغیر

ملاقاتوں میں رکاوٹوں کی مذمت

پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی عمران خان کے ساتھ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے، ان کی فیملی، سیاسی رفقا اور وکلا کی ملاقاتیں روکنے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ کور کمیٹی پر زور دیا گیا ہے کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں فوری طور پر واضح اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں، اور ان کی فیملی، پارٹی رہنماؤں اور وکلا سے فوری ملاقات کروائی جائے۔ یہی مطالبہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے حوالے سے بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، بچی کی بالیاں نوچنے والا پولیس تحویل سے فرار، ملزم مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

حکومت سے مطالبات

کور کمیٹی نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کا معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کروایا جائے۔ اگر اس عمل میں تاخیر کی گئی تو پاکستان تحریک انصاف اپنا آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے، جس میں عوام سے اپیل کی جا سکتی ہے کہ وہ پرامن طور پر خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسکول وین میں آگ لگ گئی، 6 بچے جھلس کر زخمی

بین الاقوامی فورمز میں مسئلے کی ترسیل

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پارٹی کی سفارتی ریلیشن کمیٹی اور ہیومن رائٹس کمیٹی دیگر ممالک کے سفیروں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے اس سنگین مسئلے کو اٹھائیں گی اور اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کو باقاعدگی سے آگاہ کرتی رہیں۔ کور کمیٹی نے عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق تمام مقدمات کے بارے میں پارٹی کی جانب سے ہدایت کی ہے کہ سینئر وکلا بشمول سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر علی خان ان مقدمات کو جلد از جلد فکس کروائیں۔

وکلا کی روز مرہ کی کارروائی

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ وکلا عدالت میں پیش ہو کر موثر انداز میں پیروی کریں اور فوری سماعت کو یقینی بنائیں۔ یہ معاملہ سینئر وکلا کے صوابدیدی اختیار پر بھی چھوڑا ہے کہ اگر وہ سمجھتے ہیں مزید کسی نئی درخواست کی ضرورت ہے، چاہے وہ وفاقی آئینی عدالت میں ہو تو بلا تاخیر فائل کی جائے۔ کور کمیٹی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قائدینِ حزبِ اختلاف سے بھی درخواست کی کہ اس معاملے کو پارلیمانی سطح اور متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھائیں، سینیٹ و قومی اسمبلی کے پلیٹ فارمز سے تمام متعلقہ حلقوں کے سامنے یہ مسئلہ بھرپور انداز میں اجاگر کریں۔

Categories: سیاست

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...