سرکاری افسران کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نظرثانی
وفاقی حکومت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کیلئے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نظرثانی کر دی۔ وزارت دفاع کو فیصلے پر عملدرآمد کے لیے مزید کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش بلے باز نے جاوید میانداد کا 31سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
نئی رینٹل سیلنگز کی منظوری
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کیلئے نئی رینٹل سیلنگز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ خود کرایہ پر مکان لینے کی صورت میں نئی رینٹل سیلنگز کا اطلاق ہو گا۔
کرایوں میں اضافہ کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کرایوں میں اضافہ نظرثانی شدہ رینٹل سیلنگ کے مطابق قابل اطلاق ہو گا، نئے کرایے میں اضافہ مالک مکان کے مطالبے یا سرکاری حد میں سے کم کے مطابق ہو گا۔ نئے مکان کے کرایے کی ادائیگی اندازہ شدہ کرایہ سے زیادہ نہیں ہو سکے گی۔








