لاہور: اتفاقیہ گولی چلنے سے 15 سالہ بھائی جاں بحق، چھوٹا بھائی زخمی
بچوں کی حادثاتی فائرنگ کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) باغبانپورہ کے علاقے میں مبینہ طور پر خود ہی پسٹل چلنے سے ایک بچہ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز نے حلف اٹھا لیا
بچوں کے درمیان فائرنگ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ احمد ٹاؤن کا رہائشی 15 سالہ عمر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ چھوٹا بھائی 9 سالہ محمد ازان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن کیخلاف کارروائی شروع
زخمی بچے کی ہسپتال منتقلی
زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے پہلے شالیمار بعد میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود پسٹل سے بچوں نے چھیڑ خانی کی اور اسی دوران پسٹل چلنے سے بچوں کو گولی لگی۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، جلد ہی مزید پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا.








