بنگلہ دیش کو ۲۰۲۶ کے لیے اقوام متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا

بنگلہ دیش کا نیا عہدہ

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کو 2026 کے لیے اقوام متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن (پی بی سی) کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز حکومت نے 16 مہینوں میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

انتخابی عمل

’’ڈھاکہ ٹریبیون‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پی بی سی کے 5 رکنی بیورو کا انتخاب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ کمیشن کے ارکان نے اپنے 20ویں اجلاس کے پہلے روز مراکش کو چیئرمین جبکہ جرمنی، برازیل، کروشیا اور بنگلہ دیش کو نائب صدر منتخب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی لڑکی بھائی کے ہاتھوں قتل

پیس بلڈنگ کمیشن کی اہمیت

پیس بلڈنگ کمیشن ایک بین الحکومتی مشاورتی ادارہ ہے جو تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ یہ کمیشن 31 رکن ممالک پر مشتمل ہے جن کا انتخاب جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل، اقتصادی اور سماجی کونسل اور اقوام متحدہ کے نظام میں سرکردہ فوجیوں اور مالی تعاون کرنے والے ممالک سے کیا جاتا ہے۔

بنگلہ دیش کی شمولیت

بنگلہ دیش 2005 میں اپنے قیام کے بعد سے کمیشن کا رکن رہا ہے اور اس سے قبل 2012 اور 2022 میں 2013 اور 2023 میں بطور نائب چیئرمین کمیشن کی خدمات انجام دے چکا ہے۔ بنگلہ دیش نے 20 ویں سیشن کے پہلے پی بی سی اجلاس کے دوران نائب صدر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...