بھارت: ماڈل بننے کی خواہشمند خاتون نے شوہر کے ’بندر‘ کہنے پر خودکشی کر لی
خودکشی کا واقعہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ماڈل بننے کی خواہشمند خاتون نے شوہر کے مزاحیہ تبصرے سے دل برداشتہ ہو کر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سب سے منفرد محبت کی شادی
خاتون کی شناخت
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت تنو سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو لکھنؤ میں اپنے شوہر راہول شریواستو کے ساتھ رہتی تھی، خودکشی کا واقعہ رواں ہفتے بدھ کی شام کو پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد عصمت دری ایکٹ 2021 سے دفعہ 354 ہٹا دی گئی
واقعے کی تفصیلات
تنو سنگھ کی بہن انجلی نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تنو سنگھ کے گھر میں سب لوگ آپس میں ہنسی مذاق کر رہے تھے، اسی دوران راہول نے تنو کو مزاحیہ انداز میں ’بندر‘ کہہ دیا جس پر وہ دل گرفتہ ہو کر دوسرے کمرے میں چلی گئی۔
دروازہ کھٹکھٹانے پر کمرے کا دروازہ اندر سے لاک ملا، گھر والوں نے کھڑکی سے کمرے میں جھانکا تو تنو کو پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گرد ہلاک
ہسپتال لے جانے کی کوشش
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول نے دروازہ توڑ کر تنو کو فوراً ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے ہمارے ورکرز کو غیر آئینی طور پر سزا دی گئی: عمر ایوب
ماڈل بننے کا شوق
پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تنو سنگھ کو ماڈل بننے کا بے حد شوق تھا۔
شادی کی تفصیلات
تنو اور راہول کی 4 سال قبل محبت کی شادی ہوئی تھی، دونوں خوش گوار زندگی گزار رہے تھے جبکہ جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی۔








