ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے میچ آفیسرز کا اعلان، پاکستانی امپائر بھی شامل
آئی سی سی کے میچ آفیشلز کا اعلان
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر ریفرنس کیس کا کیا بنا؟ممبر الیکشن کمیشن کا وکیل عمر ایوب سے استفسار
میچ آفیشلز کی فہرست
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کے امپائر احسن رضا اور آصف یعقوب شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی کارروائیاں، 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
پاک بھارت میچ کے امپائر
پاک بھارت میچ کے لیے رچرڈ النگورتھ اور دھرم سینا فیلڈ امپائر مقرر کردیئے گئے، پاکستان اور نیدرلینڈز کے افتتاحی میچ میں دھرم سینا اور وین نائٹس فیلڈ امپائر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینل بنانے والی کمپنی Inverex نے پاکستان میں اپنی پہلی گاڑی لانچ کر دی
میچ ریفریز
میچ ریفریز میں اینڈی پائی کرافٹ، جوگل سری ناتھ، ڈین کوسکر، رنجن مدوگالے، رچی رچرڈسن، ڈیوڈ گلبرٹ بھی ریفریز میں شامل ہیں۔
افتتاحی میچ کی تفصیلات
افتتاحی میچ 7 فروری کو کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، گروپ سٹیج میں مجموعی طور پر 24 آن فیلڈ امپائر فرائض انجام دیں گے، سپر ایٹ اور ناک آؤٹ مرحلے کے امپائرز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا。








