امریکی قونصل جنرل کا سیلاب متاثرہ جلال پور پیروالا کا دورہ، گھنٹہ گھر بحالی کا افتتاح، سینکڑوں طلباء کو اعزاز سے نوازا
امریکی قونصل جنرل کا جنوبی پنجاب کا دورہ
ملتان (ویب ڈیسک) لاہور میں امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے جنوبی پنجاب دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ جلال پور پیر والا میں یونیسیف کے ذریعے چلنے اور امریکی حکومت کے تعاون سے صحت اور پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت (WASH) سائٹ کا بھی وزٹ کیا جس نے گزشتہ سال کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کمیونٹیز کو سپورٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مکین جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے 16 جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں
صحت اور غذائی قلت کا جائزہ
سائٹ پر قونصل جنرل سینڈرز نے امریکی فنڈ سے بچوں کی غذائی قلت کی سکریننگ، زندگی بچانے والے علاج معالجے اور خوراک کی تقسیم، پانی اور صفائی کی بحالی کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے امریکی امداد سے مستفید ہونے والی ماؤں، دیکھ بھال کرنے والوں اور صف اول کے صحت کے کارکنوں سے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی امداد کا اثر
اعلامیہ کے مطابق امریکہ نے یونیسیف کے ہنگامی سیلاب سے نمٹنے کے لیے ایک ملین ڈالر فراہم کیے جس سے 44,000 سے زائد بچوں کی سکریننگ، 2300 شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے زندگی بچانے کا علاج، 15,000 سے زائد ماؤں کے لیے مائیکرو نیوٹرینٹ سپورٹ، تقریباً 11,000 افراد کے لیے پینے کا صاف پانی، اور پنجاب و خیبرپختونخوا بھر میں اٹھاون ہزار سے زائد خواتین کو حفظان صحت اور بیماریوں سے بچاؤ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ایف بی آر کی اصلاحات کیلیے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی
قونصل جنرل کا پیغام
اس موقع پر قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ "یہ کوششیں آج زندگیاں بچا رہی ہیں، بچوں اور خاندانوں کے لیے طویل مدتی صحت کے خطرات کو کم کر رہی ہیں۔" انہوں نے یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام، اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ان کے تیز ردعمل کے لیے سراہتے ہوئے کہا، "امریکہ پاکستان کی بحالی میں مدد کے لیے پرعزم ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکہ
تاریخی گھنٹہ گھر کی بحالی

قونصل جنرل نے تاریخی گھنٹہ گھر کی امریکی امداد سے بحالی کا بھی افتتاح کیا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے 450 طلباء کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے امریکہ کی مالی اعانت سے چلنے والے انگلش ایکسس سکالرشپ پروگرام سے گریجویشن کیا، یہ ایک اہم امریکی اقدام ہے جو امریکہ پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھاتا ہے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب سے پاکستان امریکہ ایلومینائی نیٹ ورک کے اراکین سے بھی ملاقات کی کہ کس طرح یو ایس کی مالی اعانت سے چلنے والے ایکسچینج کے سابق طالب علم امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفادات کے لیے قابل پیمائش منافع فراہم کرتے ہیں۔
سابق طلباء کی کامیابیاں

سابق طلباء نے بتایا کہ کس طرح امریکہ میں حاصل کردہ مہارتیں اور بہترین طریقہ کار معاشی ترقی، تجارت، توانائی کی حفاظت، اختراعات، اور اہم معدنیات کی ذمہ دارانہ ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔








