جیکب اورم اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
اسلام آباد یونائیٹڈ کی نئی تقرری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیکب اورم کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تربیتی ہیلی کاپٹر حادثے میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار
جیکب اورم کا کرکٹ کیریئر
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق جیکب اورم کی خدمات حاصل کرنے پر خوشی ہے، جیکب اورم نے نیوزی لینڈ کے لیے 229 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے، زمبابوے کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سیالکوٹ سٹالینز کی نئی قیادت
قبل ازیں سیالکوٹ سٹالینز نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ سٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جا رہا ہے، ہم انہیں سٹالینز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
ٹم پین کا تجربہ
ٹم پین آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح پر کرکٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ سیالکوٹ سٹالینز کی انتظامیہ کے مطابق ٹم پین ایک منجھے ہوئے لیڈر ہیں جن کی قیادت اور پیشہ ورانہ سوچ ٹیم کو چیمپیئن شپ مائنڈ سیٹ کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔








