پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر خزانے کے منہ کھول دیے، اسمبلی میں پیش پوسٹ بجٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا
پنجاب حکومت کی سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر خزانے کے منہ کھول دیے، پنجاب اسمبلی میں پیش ہوئی پوسٹ بجٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی
بجٹ کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر بجٹ 25-26 کی دوسری سہ ماہی تک مجموعی طور پر 26 ارب سے زائد خرچ کیا گیا۔ پہلی سہ ماہی میں 38 ارب روپے سے زائد جاری ہوئے جبکہ 13 ارب سے زائد خرچ ہوئے، دوسری سہ ماہی میں 20 ارب روپے سے زائد جاری ہوئے جبکہ 13 ارب سے زائد خرچ ہوئے۔
مجموعی اخراجات
بجٹ 25-26 میں سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کے لئے 161 ارب روپے سے زائد رکھے گئے، دوسری سہ ماہی تک مجموعی طور پر محکمہ آب پاشی نے 7 ارب سے زائد خرچ کیے اور سڑکوں کی تزئین و آرائش پر 37 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔








