موجودہ دور میں جتنا ظلم و جبر ہو رہا ہے، اتنا تو مارشل لا کے ادوار میں بھی نہیں ہوا تھا، اسد قیصر

اسد قیصر کی عوامی حقوق کی جدوجہد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہماری جدوجہد خالصتاً عوامی حقوق کے لیے ہے اور موجودہ دور میں جتنا ظلم و جبر ہو رہا ہے، اتنا تو مارشل لا کے ادوار میں بھی نہیں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

قانون سازی پر سوالات

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ایک ایسا قانون بتا دیا جائے جو واقعی عوام کے فائدے کے لیے پاس کیا گیا ہو۔ ہم ملک میں آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور عدالتی تحفظ چاہتے ہیں۔ ہم ایسی عدلیہ کے خواہاں ہیں جو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہو اور آئین کے مطابق فیصلے کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرمان کو اپیل کا حق دینے کیلئے 45 دن میں قانون سازی کا حکم

عمران خان کی صحت پر تشویش

اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹس پر شدید تشویش ہے کہ انکو پمز ہسپتال لے جایا گیا اور انکی آنکھ کا کوئی پروسیجر ہوا، جس کی اب تک کوئی رپورٹ نہیں دی گئی۔ حکومتی وزرا مسلسل غلط بیانی کرتے رہے ہیں اور یہ رپورٹس اس دعوے کی نفی کرتی ہیں کہ عمران خان کو جیل میں غیر معمولی سہولتیں حاصل ہیں۔ خود عطاء تارڑ نے اعتراف کیا کہ عمران خان کو پمز ہسپتال لے جایا گیا۔ اب حکومت کی کونسی بات پر یقین کریں۔

عمران خان کی ملاقات کا مطالبہ

اسد قیصر نے مزید کہا کہ عمران خان اس ملک کے سابق وزیرِ اعظم اور قوم کے مقبول ترین رہنما ہیں۔ اس وقت پوری قوم اُن کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان سے اُن کے اہلِ خانہ، پارٹی قیادت اور اُن کے ذاتی معالج کی ملاقات کروائی جائے، کیونکہ یہ اُن کا قانونی اور آئینی حق ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...