بسنت کے دنوں میں بارش کا امکان نہیں، ہوا بھی پتنگ بازی کے لیے آئیڈیل ہوگی، چیف میٹرولوجسٹ
لاہور میں بسنت کی خوشگوار موسم کی پیشگوئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف میٹرولوجسٹ نے بسنت کے موقع پر لاہور میں بارش کے امکان کو رد کرتے ہوئے موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ہوا بھی پتنگ بازی کیلئے آئیڈیل ہوگی۔
چیف میٹرولوجسٹ کی معلومات
چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا کہ بسنت کے تینوں دن اچھا موسم ہوگا اور بسنت کے لیے موسم بھی آئیڈیل ہوگا تاہم اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
موسم کی تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ بادلوں کے ساتھ ساتھ اچھی ہوا بھی چلے گی، رات کو خنکی ہوگی اور درجہ حرارت کے بڑھنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہری موسم بہار کے تہوار کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرسکیں گے۔
بسنت فیسٹیول کی تاریخیں
واضح رہے کہ 6 فروری سے 8 فروری تک پنجاب میں بسنت فیسٹیول منایا جائے۔








