آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابقہ کورین گلوکار تائل کو اجتماعی زیادتی کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا
ٹرافی کی نمائش کی تقریب
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش کے پہلے مرحلے میں لاہور کے نجی کالج میں تقریب ہوئی، ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ ویمنز کرکٹ میچز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کرکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ طالبات بھی سلیفیاں لیتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپے گر گئی!
آسٹریلوی ہائی کمشنر کا بیان
اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا گرلز کرکٹ کے ذریعے پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ پاکستانی خواتین کو دوسرے شعبوں کی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی بہت آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپٹما نے متحدہ عرب امارات کے 2 ارب ڈالرز واپس لینے کی صورت میں متبادل حل دیدیا
ورلڈ کپ ٹرافی کی مزید نمائش
ورلڈ کپ ٹرافی کے لاہور ٹور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹی 20 میچ کے موقع پر بھی ٹرافی کی نمائش کی جائے گی۔ ٹرافی کے ساتھ کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ بھی شیڈول کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے باہر پی سی بی کی شاپ پر فینز کے لیے ٹرافی کی نمائش کی جائے گی۔
میچ کے دوران ٹرافی کی نمائش
تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران بھی ٹرافی کو میڈیا اور دیگر مہمانوں کے لئے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔








