بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات کی خوشگوار اور موزوں موسم کی پیشگوئی
بسنت فیسٹیول کی خوشگوار پیشگوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف میٹرولوجسٹ نے بسنت فیسٹیول کے دوران شہر میں بارش کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے خوشگوار اور موزوں موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایم انسپکشن ٹیم کے اچانک دورے جاری، ٹیم ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال پہنچ گئی
موسم کا جائزہ
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا کہ بسنت کے تینوں دن موسم سازگار رہے گا اور بسنت منانے کے لیے موسم آئیڈیل ہوگا۔ اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ان دنوں بادل جزوی طور پر موجود رہیں گے، ساتھ ہی ہلکی سے معتدل ہوا بھی چلے گی۔ رات کے وقت موسم قدرے خنک رہے گا، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 سالہ معروف ماڈل گرل نے خود کشی کرلی
بسنت کا جشن
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہری موسمِ بہار کے اس تہوار کو بھرپور انداز میں انجوائے کر سکیں گے۔
تاریخیں
واضح رہے کہ پنجاب میں بسنت فیسٹیول 6 فروری سے 8 فروری تک منایا جائے گا۔








