ایک کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، پیسوں سے میرے بچوں کو ماں تو نہیں مل سکتی، بھاٹی گیٹ واقعہ میں ہلاک خاتون کے شوہر کا بیان
خاتون کی موت پر شوہر کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات پر مشکور ہوں، مجھے ایک کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، پیسوں سے میرے بچوں کو ماں تو نہیں مل سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ
ریسکیو 1122 کے ردعمل پر تنقید
سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 نے بیوی اور بیٹی کے گٹر میں گرنے کو فیک کہا، ایس ایچ او زین نے تھانے میں مجھ پر تشدد کیا، پولیس مجھ سے بیوی اور بیٹی کو غائب کرنے کا اعتراف کرواتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر
پولیس کی دھمکیاں اور جھوٹ
غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ڈی آئی جی نے علم ہونے پر ماتحت افسران کو ڈانٹا، ڈی آئی جی کو حقائق بتانے پر ایس ایچ او نے دھمکیاں دیں، پولیس جھوٹ بولتی رہی کہ میں سیف سٹی کے کیمروں میں نظر نہیں آیا۔
نقصان کا ازالہ ممکن نہیں
جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات پر مشکور ہوں، مجھے ایک کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، ایک کروڑ روپے سے میرے بچوں کو ان کی ماں تو نہیں مل سکتی۔








