عمران خان کی آنکھ کی جس بیماری کا بتایا جا رہا ہے اس کے علاج کے لیے پمز میں ڈاکٹر ہی موجود نہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف
عمران خان کی بیماری کی تشخیص میں مشکلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کی جس بیماری کا بتایا جا رہا ہے اس کے علاج کے لیے پمز میں ڈاکٹر ہی موجود نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیا ریکارڈ، پنجاب میں 2 دن میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے 1005 کیسز نمٹا دیئے گئے، رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش
تشویش کی علامات
اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا اس کی وضاحت یا تصدیق نہیں ہو سکی کہ عمران خان کی بیماری کی نوعیت کیا تھی۔ ہماری تشویش ہے کہ یہ ایک سیریس کنڈیشن ہے اور اس کے لئے ایکسپرٹ میڈیکل کیئر کی ضرورت ہے۔ ہر آنکھوں کا ڈاکٹر اس کا علاج نہیں کر سکتا بلکہ خاص آنکھوں کے ڈاکٹر جنہوں نے اسپیشل ٹریننگ یا اس قسم کی بیماری کا تجربہ لیا ہوا ہو وہ اس کا علاج کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی بی سی کی 100 خواتین: ‘سیکس کی علامت’ کہلائی جانے والی اداکارہ جنہوں نے اپنی شہرت کو ایڈز کے خلاف استعمال کیا
ہسپتال کی صورتحال
ڈاکٹر عاصم یوسف کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک ہمیں پتہ ہے اسلام آباد کے جس ہسپتال میں خان صاحب کو لے جایا گیا اس میں اس طرح کے ڈاکٹرز نہیں ہیں۔
بیماری کی دوسری وجوہات
انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے پیچھے کوئی اور بیماری ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ بیماری شروع ہوتی ہے۔ اس لئے اس طرح کی بیماریوں کے بھی عمران خان کے ٹیسٹ ہونے چاہئیں اور (آنکھ کی بیماری) کے ایکسپرٹ کو ان کا علاج کرنا چاہیے۔ اس لئے عمران خان تک ہمیں رسائی دی جائے۔








