بھارتی گیٹ واقعہ، مزید 2 ملزمان گرفتار، تعداد 5 ہوگئی
بھاٹی گیٹ واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاٹی گیٹ کے قریب ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرکر جاں بحق ہونے کے معاملے پر مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ ان دو کی گرفتاری کے بعد اب تک 5 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے
انصاف کی یقین دہانی
ڈی آئی جی سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی تیز اور میرٹ پر کرنے کا حکم دیا ہے۔
نماز جنازہ کی ادائیگی
سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ماں بیٹی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔








