ملک میں 9 اشیاء ضروریہ سستی اور 18 مہنگی ہوگئیں، ہفتہ وار رپورٹ جاری
ہفتہ وار رپورٹ جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں 9 اشیاء ضروریہ سستی ،18 مہنگی ہوگئیں جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی فون کال نے بھارت کے مندر میں جاری شادی رکوا دی، دلہا اور دلہن گرفتار
سستی ہونے والی اشیاء
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران درج ذیل اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی:
- آلو: 7.81 فیصد
- پیاز: 6.66 فیصد
- نمک پائوڈر: 1.36 فیصد
- آٹا: 1.17 فیصد
- دال مسور: 0.75 فیصد
- انڈے: 0.30 فیصد
- گڑ: 0.24 فیصد
- باسمتی چاول: 0.08 فیصد
مہنگی ہونے والی اشیاء
اس کے برعکس، درج ذیل اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا:
- ٹماٹر: 7.53 فیصد
- چکن: 3.25 فیصد
- کیلا: 3.07 فیصد
- ایل پی جی: 1.56 فیصد
- دال ماش: 1.49 فیصد
- دال چنا: 1.31 فیصد
- سرخ مرچ پائوڈر: 0.66 فیصد
- دال مونگ: 0.61 فیصد
- جلانے کی لکڑی: 0.37 فیصد
- اڑھائی کلو بناسپتی گھی: 0.32 فیصد
- سگریٹ: 0.24 فیصد








