جب نواز شریف کے مبینہ پلیٹ لیٹس ڈرامے کا معاملہ سامنے آیا تو عدالتوں نے غیر معمولی سرگرمی دکھائی، وہی عدالتیں اب کہاں ہیں؟ علی حیدر زیدی
علی حیدر زیدی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کا کہنا ہے جب نواز شریف کے مبینہ پلیٹ لیٹس ڈرامے کا معاملہ سامنے آیا تو ہماری عدالتوں نے غیر معمولی سرگرمی دکھائی۔ حکومتِ وقت سے تحریری ضمانتیں طلب کی گئیں کہ نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا، حتیٰ کہ آخرکار ایک 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر دی گئی ضمانت پر انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی گئی، وہ ضمانت جس پر انہی کے بھائی کے دستخط تھے، جو آج ایک متنازع اور مبینہ طور پر دھاندلی زدہ انتخاب کے نتیجے میں وزیرِ اعظم کی کرسی پر براجمان ہیں۔
عمران خان کی صورت حال
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا آج پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور قوم کے مقبول ترین رہنما عمران خان کو طبی علاج کے نام پر منظر سے غائب کر دیا گیا ہے، اور وہی عدالتیں جو کبھی زندگی اور موت کی ضمانتیں مانگا کرتی تھیں آج ایک بنیادی، انسانی اور آئینی سوال پوچھنے سے بھی قاصر نظر آتی ہیں کہ عمران خان کہاں ہیں؟
Back when Nawaz’s platelets drama was unfolding, our courts went to extraordinary lengths, demanding written guarantees from the government that he would not die.
He was ultimately let go on a guarantee written on a Rs. 50 stamp paper, signed by his own brother… the same crooked…— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 30, 2026








