فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف سلجوق بایراکتار اوغلو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر نامعلوم شخص کا حملہ
ملاقات کے موضوعات
ملاقات میں دفاعی اور عسکری امور، باہمی دلچسپی اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ڈسکہ میں بچوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک، ترکیہ دفاعی تعاون
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک، ترکیہ دفاعی اور فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک، ترکیہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی خواہش رکھنے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے پاس اسلام آباد سانحے کا کوئی جواب ہے؟ میاں جاوید لطیف
شاندار میزبانی اور تعاون
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور تربیت، مشترکہ مشقوں و صلاحیت بڑھانے میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
گارڈ آف آنر
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات سے قبل جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر ترک جنرل کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔








