خیبر پختونخوا کے عوام بدامنی، بے روزگاری، مہنگائی، صحت و تعلیم کے بحران اور تباہ حال انفراسٹرکچر سے تنگ آ چکے ہیں، مگر وزیراعلیٰ کو نہ عوام کی فکر ہے نہ صوبے کی ترقی کی،طارق فضل چودھری
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کارکردگی پر سوالات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کو مکمل طور پر یرغمال بنا لیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام بدامنی، بے روزگاری، مہنگائی، صحت و تعلیم کے بحران اور تباہ حال انفراسٹرکچر سے تنگ آ چکے ہیں، مگر وزیراعلیٰ کو نہ عوام کی فکر ہے نہ صوبے کی ترقی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ
سیاسی حکمت عملی کی ناکامی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سیاست صرف اڈیالہ کے دورے، احتجاج، انتشار اور پنجاب و سندھ میں سیاسی ڈرامے تک محدود ہو چکی ہے۔ گورننس صفر، کارکردگی صفر، اور عوامی مسائل سے مکمل لاتعلقی، یہ ہے موجودہ قیادت کا اصل چہرہ۔ خیبر پختونخوا کو احتجاجی سیاست نہیں، عملی اقدامات، ترقی اور ذمہ دار قیادت کی ضرورت ہے، مگر صوبہ ذاتی ایجنڈے اور ضد کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا بیان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کو مکمل طور پر یرغمال بنا لیا ہے!
کے پی کے عوام بدامنی، بے روزگاری، مہنگائی، صحت و تعلیم کے بحران اور تباہ حال انفراسٹرکچر سے تنگ آ چکے ہیں، مگر وزیراعلیٰ کو نہ عوام کی فکر ہے نہ صوبے کی ترقی کی۔ ان کی سیاست صرف اڈیالہ کے دورے، احتجاج، انتشار اور…— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) January 30, 2026








