لاہور میں دس سالہ بچے کے گلے پر پتنگ اڑانے والی ڈور پھر گئی
واقعہ کی تفصیلات
(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے ویلنشیا ٹاؤن میں دس سالہ بچے کے گلے پر پتنگ اڑانے والی ڈور پھر گئی۔ دس سالہ بچے مصطفی آفندی کو گلے پر معمولی کٹ لگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان گرفتار
تفصیلات
نجی نیوز چینل ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ بچہ ویلنشیا ٹاؤن ایل بلاک پارک میں دوستوں کے کھیل کود رہا تھا۔ محمد مصطفی آفندی کے گلے پر کھیلتے ہوئے ڈور پھر گئی۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام سات بجے ہوا جب اندھیرا ہو چکا تھا۔
بچے کی حالت
یہ بچہ خوش قسمتی سے زیادہ زخم آنے سے محفوظ رہا ہے۔








