پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر دینے کی بات درست نہیں، رانا ثنا اللہ
رانا ثنا الله کا پی ٹی آئی پر الزام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر دینے کی بات صحیح نہیں ہے۔ وزیراعظم نے یوم آزادی پر میثاق استحکام پاکستان کی پیشکش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا متعدد فیچرز پیش کرنے کا اعلان
عظمیٰ خان کا معاملہ
جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عظمیٰ خان کے سامنے جیل سپرنٹنڈنٹ نے ہائی کورٹ کا آرڈر رکھا تھا، عظمیٰ خان نے باہر آ کر جو کہا اور میڈیا پر جو ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہو رہی، سینیٹر فیصل واوڈا
پی ٹی آئی کا رویہ
ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ ملاقاتوں اور ملاقاتیوں کے ذریعے پی ٹی آئی نے امریکا میں مہم چلائی، پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنا ہے۔
عدالت میں پی ٹی آئی کی کارروائی
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پمز پر اعتماد نہیں ہے تو عدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ ایک سیاسی جماعت کی طرح برتاؤ کرے، عدالت میں جائے اور وہاں اپنا مؤقف رکھے۔








