عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی ہے، ڈائریکٹر پمز
عمران خان کی آنکھ کا معائنہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کا پمز میں طبی پروسیجر 20 منٹ تک جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ رینجرز نے نان کسٹم پیڈ مختلف اقسام کے 750 اسمارٹ فونز اور 61 ٹیبلٹس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، 2 ملزم گرفتار
بصارت کی کمی کی تشخیص
اپنے بیان میں ڈاکٹر رانا عمران نے کہا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کے طبی معائنہے میں عمران خان کی دائیں آنکھ میں بصارت کی کمی کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ماہر امراضِ چشم نے عمران خان کی آنکھ کا مکمل معائنہ اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک گیند کو ٹوکن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو مشین سے نکلتا ہے، یہ مشین ہر اسٹیشن ماسٹر کے کمرے میں لگی ہوتی ہے ان کا آپس میں رابطہ رہتا ہے۔
علاج کا عمل
انہوں نے تصدیق کی کہ عمران خان کو علاج کیلئے گزشتہ ہفتے کی شب پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عمران خان کی آنکھ میں 'اینٹی وی ای جی ایف' انجکشن لگانے کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا، آپریشن تھیٹر میں 20 منٹ تک جاری رہنے والے عمل کے دوران عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔
ڈسچارج اور فالو اپ
ڈاکٹر رانا عمران کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ضروری طبی ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا۔








