امریکی نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی
سعودی عرب کے لیے پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری دے دی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین میں ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے، دونوں ممالک کے صدور معاہدے کو حتمی شکل دیں گے
پینٹاگون کی تصدیق
پینٹاگون نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو جدید کیپیبلٹی میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مہر ایکسپریس کا انجن فیل، مسافر گرمی میں بے حال
اسرائیل کے لیے فوجی سازوسامان کی فروخت
اس سے قبل امریکا نے اسرائیل کو بھی 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر آ گئی
امریکی محکمہ خارجہ کا بیان
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے فوجی سازوسامان میں 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالر کی لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔
فوجی سازوسامان کی تفصیلات
اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئر کے پاور پیکس اور لاجسٹک سپورٹ سمیت دیگر فوجی سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا۔








