وفاقی وزارت مذہبی امور کا عازمین حج کے لیے اہم اعلان
وفاقی وزارت مذہبی امور کا اہم اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کے ویزے کے بائیو میٹرک سے متعلق ایک اہم اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: عمارت منہدم ہونے کے مقدمے میں ایس بی سی اے کے 8 افسران اور مالک گرفتار
بائیو میٹرک کی سہولت
ترجمان وزارت مذہبی امور نے وضاحت کی ہے کہ عازمین حج "سعودی ویزہ بائیو" ایپ کے ذریعے اپنے گھروں میں بیٹھے بائیو میٹرک کا عمل جلد مکمل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزارت داخلہ کا جواب جمع
بائیو میٹرک کا طریقہ
انہوں نے بتایا کہ حج ویزے کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے۔ اگر ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک نہیں ہو سکا تو عازمین 8 فروری سے قبل قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے بائیو میٹرک کروا لیں۔
اہم معلومات
ترجمان نے مزید کہا کہ بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں لگے گا۔ سعودی تاشیر سینٹرز کی مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہیں۔








