سندھ حکومت نے شب برات کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا
سندھ حکومت کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے شبِ برات کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ پر قبضے کی منظوری دے دی
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تعلیمی اداروں کی بندش
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شبِ برات کی مناسبت سے 4 فروری کو سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع میں قائم تعلیمی اداروں پر ہو گا۔








