راولپنڈی میں شوہر کو رائفل سے گولی مار کر قتل کرنے والی بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا
خاتون کی گرفتاری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکسلا میں 3 روز قبل فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار، خوفناک زلزلے کی پیشگوئی کرنے والا نجومی گرفتار کرلیا گیا
قتل کا واقعہ
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ 28 جنوری کو ٹیکسلا کے علاقے پنڈ نوشہری میں پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزمہ کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال کو آفت زدہ قرار دلوایا جائیگا: گورنر پنجاب
مقتول کے اہلخانہ کی معلومات
مقتول کے بھائی کے مطابق، اس کے بھائی سید جواد حسین شاہ کی عمر 28 سال تھی اور اس کی شادی ڈیڑھ سال قبل لاریب سے ہوئی تھی، جو اکثر ناراض ہو کر اپنے میکے چلی جاتی تھی۔
واقعے کی تفصیلات
بھائی نے بتایا کہ صبح جواد شاہ کے کمرے سے شور کی آواز آئی تو ہم بھاگ کر اس کے کمرے میں گئے۔ دروازہ کھولنے پر بیوی نے 12 بور رائفل سے اپنے خاوند جواد پر سیدھا فائر کیا، جو اس کی چھاتی پر لگا۔ اس کے نتیجے میں، جواد شدید زخمی ہو کر گر پڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔








