پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی
پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی منسوخ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے یرقان سے متاثر ہونے کا خدشہ؟ جیل سپرٹینڈنٹ نے رد عمل جاری کر دیا
رونمائی کی منسوخی کی وجوہات
مقامی اخبار جنگ نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ کٹ کی رونمائی آج دوسرے ٹی 20 میچ کے ٹاس کے بعد ہونی تھی، تاہم رونمائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیاں، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ درج
پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ نہ ہونا بھی منسوخی کا سبب ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعے یا پیر کو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
محسن نقوی کی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلام آباد میں محسن نقوی نے 26 جنوری کو وزیرِ اعظم اور پی سی بی کے سرپرستِ اعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی تھی اور اس اہم معاملے پر رہنمائی حاصل کی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں شیڈول کے مطابق پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا (کولمبو) میں کھیلے گا۔








