پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی
پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی منسوخ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، جب سیاسی بات ہوگی تو اس پر بھرپور جواب دیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
رونمائی کی منسوخی کی وجوہات
مقامی اخبار جنگ نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ کٹ کی رونمائی آج دوسرے ٹی 20 میچ کے ٹاس کے بعد ہونی تھی، تاہم رونمائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان شرکت کرے گا، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ نہ ہونا بھی منسوخی کا سبب ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعے یا پیر کو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انگریز گاؤں کو ”گھسیٹ“کر اسٹیشن والی جگہ پر لے آئے اور 1894ء میں ایک ریلوے اسٹیشن بنا کر اس کا نام روجھاں والی رکھ دیا
محسن نقوی کی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلام آباد میں محسن نقوی نے 26 جنوری کو وزیرِ اعظم اور پی سی بی کے سرپرستِ اعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی تھی اور اس اہم معاملے پر رہنمائی حاصل کی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں شیڈول کے مطابق پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا (کولمبو) میں کھیلے گا۔








