بھارت میں پولیس کمانڈو نے حاملہ اہلیہ کا سر بھاری ڈمبل سے مار کر جان لی

دلخراش واقعہ: حاملہ پولیس کمانڈو کا قتل

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں جہیز کے معاملے پر شوہر نے 4 ماہ کی حاملہ پولیس کمانڈو اہلیہ کے سر پر بھاری ڈمبل مار کر اس کی جان لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: 25 اپریل کو جہلم کے بس اڈے سے بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو پکڑا، ڈی جی آئی ایس پی آر

شوہر کی درندگی

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک پولیس کمانڈو کاجل چوہدری کو اس کے شوہر نے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کاجل چوہدری نے وزارت دفاع میں کام کرنے والے ایک کلرک انکور سے 2023 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان اکثر مالی مسائل کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جلالپور پیر والا میں کشتی کے مالک نے ایک طرف جانے کیلئے متاثرین سے 40 ہزار روپے لینا شروع کر دیئے

ہنگامہ بڑھتا ہے

رپورٹس کے مطابق 22 جنوری کو بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ انکور طیش میں آگیا اور اس نے اپنی 4 ماہ کی حاملہ پولیس کمانڈو بیوی کے سر پر ڈمبل دے مارا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔ کاجل کو اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: معصوم لوگوں کا خون بہانا جہاد نہیں فساد ہے: حافظ طاہر محمود اشرفی

بھائی کی شکایت

کاجل کے بھائی نکھل نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ جس دن کاجل پر حملہ ہوا تو اس نے مجھے کال کی اور دوران کال انکور نے کاجل پر حملہ کیا۔ چند ہی منٹوں بعد انکور نے مجھے خود فون کر کے اطلاع دی کہ اس نے کاجل کو قتل کر دیا ہے، لاش لینے کے لیے اسپتال آ جاؤ۔

جہیز کے مسئلے کی تحقیقات

میڈیا رپورٹ کے مطابق نکھل نے یہ بھی الزام لگایا کہ کاجل کی ساس اور 2 نندیں اسے جہیز کیلئے ہراساں کرتی تھیں جبکہ والدین سے سسرال والوں نے پیسے بھی لیے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انکور کو گرفتار کرلیا، جس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...