گھر بیٹھے شہری کو 50 ہزار روپے مالیت کے 5 ٹریفک چالان پہنچ گئے، زندگی ہی الٹ گئی
ٹریفک پولیس کی عجیب کارکردگی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آپ نے یہ مثال تو سنی ہو گی 'کرے کوئی بھرے کوئی'، اسی مثال پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کو دو ماہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 50ہزار روپے مالیت کے چالان کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک کی بڑی خبر، ایران کا مذاکراتی وفد عمان پہنچ گیا
متاثرہ شہری کی کہانی
دہلی کالونی کے رہائشی جنید سلیم کو ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے دو ماہ کے اندر 50 ہزار روپے مالیت کے 5 چالان بھیجے جا چکے ہیں، جن مقامات پر جرمانے کیے گئے اس وقت شہری وہاں موجود ہی نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سینما اور فنون میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پاکستانی فلمی فنکاروں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
نمبر پلیٹ کی غلط استعمال
شہری کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کوئی اور شخص اپنی گاڑی پر لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ شہری جنید سلیم کے مطابق پہلے انھیں سہولت سینٹرز کے چکر لگوائے گئے اور پھر گاڑی کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 100 سے زائد بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والے چوہے نے عالمی ریکارڈ بنادیا
چالان کی تفصیلات
شہری نے بتایا کہ پہلا چالان 2 نومبر کو حسن اسکوائر لیاری ایکسپریس وے پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔
دوسرا چالان 12 نومبر کو بلوچ کالونی پل شاہراہ فیصل پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیئے گئے۔
تیسرا چالان 13 دسمبر کو بلوچ کالونی پل پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔
چوتھا چالان 18 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور ارینا اینڈ پر موبائل فون کے استعمال پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔ پانچواں چالان 26 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور ارینا اینڈ پر موبائل فون استعمال کرنے پر کیا گیا، جس میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس اور 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
شکایت کا عمل
شہری کے مطابق وہ پہلے فیروز آباد ٹریفک سہولت سینٹر گیا جہاں پر اس کی شکایت درج کرنے سے انکار کیا گیا۔








