خبردار ۔۔۔اب کوئی گاڑی بغیر کمپیوٹرائز فٹنس کے نہیں چل سکے گی
سندھ میں گاڑیوں کی کمپیوٹرائز فٹنس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے کامسٹس یونیورسٹی کے نئے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر کی ملاقات
موٹر گاڑیوں کے نظام کی کمپیوٹرائزیشن
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے اور بغیر کمپیوٹرائز فٹنس کے اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں پر وزیر داخلہ سندھ کا بیان آ گیا
ایمبولینسز کے لئے واضح ہدایات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے ایمبولینسز کو واضح ہدایات دی ہیں کہ کن حالات میں سائرن اور لائٹس استعمال کرنی ہیں، مریض کو اٹھانے اور اسپتال پہنچانے کے دوران ہی سائرن بجایا جاتا ہے۔
نئی بسوں کی خریداری
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مزید نئی بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے، کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں جب کہ حکومت سندھ نے مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے۔ ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے۔








