بلوچستان میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 37 دہشتگرد جہنم واصل، 10 جوان شہید
سیکیورٹی فورسز کی کامیابی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) - سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بناتے ہوئے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے 12 شہداء نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی، قوم سلام پیش کرتی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
بروقت کارروائیاں
جیو نیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کیں۔ فورسز نے دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیئے۔
مقابلوں میں نقصان
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 37 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ مقابلوں میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشتگردوں کا تعاقب تاحال جاری ہے، کارروائیوں میں مزید دہشتگردوں کی ہلاکتیں اور نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔








