سندھ میں یوریا کھاد سبسڈی دینے کا فیصلہ
کراچی میں یوریا کھاد کی سبسڈی کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں یوریا کھاد سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائز بانڈ پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کے ساتھ منافع پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس لگا دیا گیا
سبسڈی کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یوریا کھاد کی سبسڈی تصدیق شدہ کسانوں کو 2 فروری سے دینے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیٹ پر پہلی ملاقات اور پھر شادی، ہر رات بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں‘‘ اداکار احمد حسن نے ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا
وزیر زراعت کی تصدیق
وزیر زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد کی سبسڈی کے لیے 12 ارب روپے سے زائد رقم جاری کردی ہے۔ گندم کے تصدیق شدہ کسان فی ایکڑ 8 ہزار روپے یوریا سبسڈی وصول کرسکتے ہیں۔
کسانوں کی فہرست اور رقم کی تقسیم
’’جنگ‘‘ کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ 2 لاکھ 12 ہزار 171 کسانوں کی فہرست سندھ بینک کو ارسال کر دی ہے۔ محکمۂ زراعت سندھ نے تصدیق شدہ کسانوں کو سبسڈی کی رقم جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گندم کے کاشت کاروں کو سبسڈی کی رقم فراہم کی جا رہی ہے۔ تصدیق شدہ کسان پیر سے سندھ بینک اور متعلقہ بینک سے رقم وصول کر سکتے ہیں。








