سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے حملوں کے جواب میں آپریشن ،جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 58 ہو گئی
آپریشن کا آغاز
لاہور (طیبہ بخاری سے) سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے حملوں کے جواب میں آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: قواعد کی خلاف ورزی پر 1 لیڈی کانسٹیبل سمیت 29 اہلکار برطرف
دہشتگردوں کی تعداد
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف لوکیشنز پر کی جانے والی فالو اپ کارروائیوں میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 شہداء کے علاوہ فتنہ الہندوستان کے ان انسان نما بھیڑیوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا ہے جن میں ایک خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
مزید کارروائیاں اور فضائی نگرانی
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مزید تعاقبی آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے۔ ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران ہندوستانی میڈیا اور سوشل میڈیا کی فتنہ الہندوستان کی مکمل سپورٹ دونوں کے گٹھ جوڑ کو مزید واضح کرتی ہے۔








