پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بنے گی: وزیر اعظم
وزیرِ اعظم کا عزم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قطر پر ایرانی حملہ، سعودی عرب کا بیان آ گیا
فوڈ سیکیورٹی اور حفظان صحت
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی اور حفظان صحت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کا قیام اہم ہے۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بنے گی۔ پاکستان کی پہلی پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام میں وزیرِ اعلیٰ کا کردار قابل ستائش ہے، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا منصوبہ قوم کی بہت بڑی خدمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ادارے کے قیام کے لیے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ خوراک، زرعی مصنوعات اور ادویات کی شفاف نگرانی کے لیے ریگولیٹری ادارے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ جرائم کے خلاف ناقابل تردید ثبوت فراہم کرنے کے لیے فرانزک لیب کا جال بچھایا جائے گا، فوڈ سیکیورٹی، غذائیت کی فراہمی اور ملاوٹ کے خاتمے میں اتھارٹی کلیدی کردار ادا کرے گی۔
ماہرین کی خدمات
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سائنسدانوں اور ماہرین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں، بلکہ پورے ملک کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے۔








