پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس ہو گیا
پاکستان کا ٹاس میں فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب سمجھ آ رہی تھی کہ روزانہ رات کو زار و قطار روتے ہوئے کیوں اسکی یاد رہ رہ کر آ رہی تھی، کیوں اسے خط لکھ کر اپنا دل ہلکا کیا کرتا تھا اور صبح اْٹھ پھاڑ دیتا تھا
کپتان کی گفتگو
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی طیارہ وینزویلا کے مغوی صدر مادورو کو لے کر نیویارک پہنچ گیا
تبدیلیاں اور کھلاڑی
عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
سیریز کی صورتحال
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 22 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔








