منوڑہ کے قریب ڈوبنے والے چوتھے ماہی گیر کی لاش چرنا آئرلینڈ کے قریب سے نکال لی گئی

چوتھے ماہی گیر کی لاش کی دریافت

کر چی (آئی این پی) منوڑہ سمندر میں چار ماہی گیروں کے ڈوبنے کے واقعے میں چوتھے ماہی گیر کی لاش حادثے کے آٹھویں روز نکال لی گئی۔ ایدھی بحری رضاکاروں کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران چوتھے ماہی گیر کی لاش ملی۔

یہ بھی پڑھیں: لبرٹی خدمت مرکز لائسنسنگ سینٹر میں کرپشن اسکینڈل کے بعد پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ

مہلوکین کی شناخت

ایدھی بحری ٹیم کے مطابق چوتھے ماہی گیر کی لاش چرنا آئی لینڈ کے قریب سمندر سے ملی، جس کے بعد سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق ڈوبنے والے ماہی گیروں میں 30 سالہ ہارون ولد سلیم، 35 سالہ محمد حسین ولد رحمان، 35 سالہ علاالدین ولد امیر اسلام اور 29 سالہ حمید حسین ولد امیر حسین نامی ماہی گیر شامل ہیں۔

حادثے کی تفصیلات

واضح رہے کہ ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ 23 جنوری کو منوڑہ کے قریب سمندر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد ایدھی بحری رضاکاروں نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا۔ ایدھی حکام کے مطابق چوتھے ماہی گیر کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...