بلوچستان کے امن، شہریوں کے تحفظ اور قومی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: صدر مملکت
صدرِ مملکت کی سیکیورٹی فورسز کی حمایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن کو درپیش خطرات کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بیرونی سرپرستی میں سرگرم دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت اور یکجہتی کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ بیکھم کا نام سرکاری اعزاز کی لسٹ میں شامل، لیکن وہ ایک غلطی جس کی وجہ سے ان کا نام نکالا جاسکتا ہے
دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششوں کی ناکامی
ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق، صدرِ مملکت نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے متعدد مقامات پر کی گئی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے پر افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، کم سود پر قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ
شہداء کو خراجِ عقیدت
صدرِ مملکت نے کارروائیوں کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
امن کا عزم
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے امن، شہریوں کے تحفظ اور قومی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ریاست بیرونی سرپرستی میں سرگرم دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت اور یکجہتی کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گی۔








