قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، سیکیورٹی فورسز ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں: وزیر اعظم
وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کی تعریف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کو بری طرح ناکام بنانے اور دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حریم سہیل نے سہیلی کے دوست سے شادی کا انکشاف کردیا
شہزادوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ستائش
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم نے کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، پسنی اور گوادر میں 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے منظم حملوں کو ناکام بنانے اور 37 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے دن گنے جا چکے، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے : خواجہ آصف
آپریشنز میں کامیابی اور جانفشانی
وزیرِ اعظم نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف آپریشنز میں بھارتی پشت پناہی میں سرکردہ 88 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر ارض وطن کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آپریشنز کے دوران وطن عزیز کی حفاظت کو اپنی جان پر فوقیت دیتے ہوئے جان شہادت نوش کرنے والے 10 فرض شناس سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
قوم کا شہداء پر فخر
وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں۔ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








