وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس، سرگودھا میں صفائی، سیوریج اور بیوٹیفکیشن کے لیے ہنگامی اقدامات، 3 روز کی مہلت
صفائی، سیوریج اور بیوٹیفکیشن کی ہنگامی اقدامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر سرگودھا میں صفائی، سیوریج اور بیوٹیفکیشن کے ہنگامی اقدامات کر دئیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں دوستی کے تنازع پر خواجہ سرہ قتل
اجلاس کی تفصیلات
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی مشیر شعیب مرزا سرگودھا پہنچے اور کمشنرآفس میں ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کے لیے 3 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد کے الزام کے بعد نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کا بیان سامنے آگیا
حکمات اور اقدامات
اجلاس میں واسا کو شہر بھر میں کھڑا پانی فوری نکالنے کی ہدایت کی گئی اور 'ستھرا پنجاب' کے تحت اضافی مشینری فیلڈ میں اتارنے کا حکم دیا گیا۔ مزید سڑکوں، بازاروں اور گلیوں کی مکمل صفائی اور دھلائی کی ہدایت کی گئی۔ سکولوں کے سامنے زیبراکراسنگ اور ٹریفک سیفٹی اقدامات فوری مکمل کرنے کا حکم دیا گیا اور دیہی علاقوں میں جوہڑوں اور کھڑے پانی کے مستقل حل کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا گورنر خیبر پختونخوا کی اے پی سی میں عدم شرکت کا اعلان
اجلاس کے نتائج
اجلاس میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح کیا گیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عید تک سرگودھا کو صفائی اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے مثالی شہر بنانے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔ 3 دن بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیشرفت پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔
شرکت کرنے والے افسران
اجلاس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری، ایڈیشنل کمشنر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایم ڈی واسا، سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، ہائی ویز اور لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔








