کراچی میں رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار
کیماڑی پولیس کی کامیابی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیماڑی پولیس نے رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہوا کے باعث چین میں سیاحوں کی 4 کشتیوں الٹ گئیں، بڑی تعداد میں ہلاکتیں
گرفتاری کی تفصیلات
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم اصغر علی ولد احمد نواز کو تکنیکی بنیاد پر ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے دادو ناؤ گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
ملزم کی کارروائی
ملزم نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی تھی۔ ملزم کیخلاف سال 2025 میں تھانہ بلدیہ میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا جس میں وہ گزشتہ 10 ماہ سے مفرور تھا۔
دیگر ملزمان کی تلاش
دیگر نامزد مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔








