صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے

اجلاس کی طلب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ‏صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان میں امن پر گفتگو

سینیٹ اجلاس کی تفصیلات

سینیٹ کا اجلاس پیر شام 4 بجے طلب کیا گیا۔ سینیٹ کا موجودہ پارلیمانی سال 11 مارچ کو مکمل ہو رہا ہے، جبکہ آئینی تقاضے کے تحت 110 روزہ کارروائی پوری کرنے کے لیے اجلاس بلایا گیا ہے۔ پارلیمانی سال میں 110 روز اجلاس کی تکمیل کے لیے ابھی 21 دن باقی ہیں۔ موجودہ اجلاس کو جاری رکھنے یا مزید توسیع دینے کا فیصلہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کرے گی، سینیٹ اجلاس کے دوران اہم قانون سازی ہوگی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2 فروری 2026 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت صدرِ مملکت کو حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔ 2 فروری 2026 کو منعقد ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 24 واں اجلاس ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...