گزشتہ 12 ماہ کے دوران بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بیان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، صرف گزشتہ 2 دن میں 70 کے قریب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے جنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا : بلاول بھٹو
دہشت گردی کے خلاف عزم
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ آج فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے اپنے گرتے ہوئے مورال کو بچانے کے لئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی، جس کو بلوچستان کی بہادر پولیس اور ایف سی کے جانباز سپاہی مل کر ناکام بنا رہے ہیں اور اب تک 37 مزید دہشت گرد ہلاک کر چکے ہیں۔ یہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو ختم نہیں کر سکتے، ہم آخری دہشت گرد تک پیچھا جاری رکھیں گے۔
سوشل میڈیا پر بیان
گزشتہ 12 ماہ میں بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، صرف گزشتہ دو دن میں 70 کے قریب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا ہے۔ آج علی الصبح فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے اپنے گرتے ہوئے مورال کو بچانے کے لئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملوں… https://t.co/GhUgMr5EG5
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) January 31, 2026








