دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ دے دیا
میچ کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی: گزشتہ شب بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافروں کو بازیاب کروالیا گیا
پاکستان کی کارکردگی
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دوسرے ٹی ٹوٹنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان کو آرام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ایک ہی رات میں 3 پولیس مقابلوں میں زیر حراست ملزمان ہلاک
آغاز کا نقصان
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا، صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ صائم ایوب 23 اور بابر بھی 2 رنز پر پویلین لوٹے۔ ایسے میں کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ اور برق رفتار اننگز کھیلی، انہوں نے 40 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ
دوسرے کھلاڑیوں کی کارکردگی
اس کے علاوہ عثمان خان نے بھی ففٹی اسکور کی اور وہ 36 گیندوں پر 53 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 28 اور محمد نواز 9 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
سیریز کی صورتحال
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔








